کراچی( آن لائن )پاکستانی اکادمی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ آسکر ایوارڈز کیلئے پاکستانی فلموں کی نامزدگیاں مانگ لی گئی ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایاگیاہے کہ فارن لینگویچ فلم ایوارڈ کیٹگری کیلیے پاکستانی فلم ساز اپنی فلمیں 22 اگست کی شام 5 بجے تک بھیجواسکتے ہیں۔یہ مسلسل چوتھی بار ہوگا کہ پاکستانی فلمیں آسکر ایوارڈز کیلئے بھیجی جائیں گی۔ اس کمیٹی کی ناظم الامور ارم پروین بلال ہونگی جب کی دیگر ممبران میں زیبا بختیار، عدنان صدیقی، حسن زیدی، شیما کرمانی، سرمد کھوسٹ، جمشید محمود رضا،جمیل دہلوی اور عدنان سرور شامل ہیں۔