ریو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ برازیل چلا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریو اولمپکس 2016ء کے مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستان کا وائلڈ کارڈ انٹری پر دستہ ٹکڑیوں کی شکل میں برازیل کے شہر روڈی جنیرو کے لیے روانہ ہو گیا۔ چیف ڈی مشن شوکت جاوید کے ساتھ اتھلیٹکس کے کھلاڑی نجمہ پروین، محبوب علی اور کوچ سیمی رضوی پیر اور منگل کی درمیانی رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سے براستہ دبئی برازیل روانہ ہوئے۔ شوٹنگ کا چار رکنی دستہ جس میں ٹیم آفیشل غضنفر عباس غیر ملکی کوچ ولادیمیر کوالنکو اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی سے روانہ ہو کر برازیل پہنچ چکے ہیں جبکہ شوٹنگ کے دونوں کھلاڑی مناہل سہیل اور غلام مصطفٰی بشیر پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے براستہ دبئی برازیل کے لیے روانہ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن