رباط(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زید آلنھیان نے مراکش کے سیاحتی مقام طنجہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی مسائل پر گفتگو کے علاوہ باہمی تعلقات کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق پر بات چیت کی گئی۔