پارا چنار (این این آئی) پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 126 سالہ حاجی مرزا جان انتقال کرگئے، خاندان کے 135 افراد کو سوگوار چھوڑ دیا۔ حاجی مرزا جان نے مارچ میں اپنی 126 ویں سالگرہ منائی تھی۔ خاندان کے لوگوں بچوں، نواسوں کو جمع کیا اور صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ جوانی میں ہوٹل چلاتا تھا خالص خوراک، دیسی گھی، مکھن، شہد، خشک میوہ کھاتا اور یخنی شوق سے پیتا تھا۔ مرتے دم تک قوت بینائی، سماعت، بصارت بھی ٹھیک رہی۔ دو سال پہلے بیوی کے انتقال کے بعد مختلف امراض کا شکار ہوتا گیا۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔