اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل 3اگست کو بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے جس میں پانامہ لیکس اور کرپشن کے خلاف 7اگست کو پشاور سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے انتظامات کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔ کمیٹی سے عمران پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر اندرونی معاملات پر بھی مشاورت کریں گے ۔