اسلام آباد (آئی این پی ) ایف آئی اے اسلام آباد نے امریکہ جانے کی کوشش کرنے والی میڈیا کی جعلی ٹیم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی میڈیا کی جعلی ٹیم امریکہ میں الیکشن کی کوریج کے بہانے جانے کی کوشش کررہی تھی ۔گرفتار افراد میں عدیل انعام، نعیم اختر، محمد شہزاد، محمد فیصل، مریم عدیل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی میڈیا ٹیم کی نشاندہی پر ڈاکٹر طارق اور فیصل بشیر نامی ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے لاہور میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جعلی میڈیا ٹیم میں پروڈیوسر درحقیقت ٹیچر، کیمرہ مین ڈرائیور اور دوسرا اصل میں کسان ہے۔