سار ک وزرائے داخلہ کانفرنس آج شروع، راجناتھ کل پاکستان پہنچیں گے دو طرفہ بات چیت نہیں ہوگی: بھارتی حکام

اسلام آباد (آئی این پی+رائٹرز+نوائے وقت رپورٹ) سار ک ممالک کے وزرائے داخلہ کی تین روزہ کانفرنس (آج) منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، وزرائے داخلہ کا اجلاس (کل) 4 اگست کو ہوگا۔ پہلے اور دوسرے روز ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکرٹری کی سطح کے وفود کے مختلف سیشن ہونگے۔ اختتامی سیشن میں وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کرینگے۔ ادھر بھارتی سرکاری عہدےداروں نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ پاکستان کا دورہ کرینگے لیکن اس دوران دوطرفہ بات چیت نہیں ہو گی۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینیئر عہدےدار نے کہا پاکستان کشمیر میں تشدد کے آغاز کی وجہ آسانی سے تلاش کر لیتا ہے اس موقع پر ہم مذاکرات کی طرف نہیں جائینگے۔ سارک کانفرنس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے بھارتی حکام پر مشتمل 3 رکنی وفد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔
راجناتھ/ پاکستان آمد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...