ترکی تجارتی معاہدہ پر غور کریگا : ترک وزیر خارجہ آج نوازشریف کو اردگان کا پیغام دینگے

Aug 02, 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) ترکی کے وزیر خارجہ میولت کاوسوگلو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں ترک صدر طیب اردگان کا پیغام دیں گے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ واضح رہے ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت کے بعد ترک وزیر خارجہ کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان نہ صرف ترکی بلکہ عالمی برادری کا اہم اتحادی ہے۔ ترکی پاکستان باہمی تجارت کے معاہدے پر غور کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک ترک تعاون مثالی ہے پاک چین اکنامک کو ایڈور بہترین سنگ میل ثابت ہو گا ترکی افغانستان میں قیام امن کیلئے چار ملکی گروپ کی حمایت کرتا ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے امید ہے افغانستان اور پاکستان درپیش باہمی چیلنجز کا حل ڈھونڈ نکالیں گے۔ ترکی کے عوام نے جمہوریت کے حق میں قدم بڑھا کر تاریخ رقم کر دی اسلام آباد استنبول کو ایڈوریڈ کام کیا جائیگا۔ اسلام آباد استنبول لائن سروس سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔
ترک وزیر خارجہ

مزیدخبریں