وزیراعلیٰ سندھ نے پروٹوکول کی 5 گاڑیاں کم کر دیں‘ صبح 9 بجے دفتر پہنچے‘ ملازمین موجود نہ تھے‘ بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (وقائع نگار+ ایجنسیاں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کی بیورو کریسی کو وقت کی پابند کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے‘ اچانک سندھ سیکرٹریٹ پہنچے تو ملازمین اور افسران میں ہلچل مچ گئی۔ وزیراعلیٰ خود ہی 9بجے سندھ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ جب مقررہ وقت پر سیکرٹریٹ پہنچے تو صوبے کے افسر اور ملازمین دفتر میں موجود نہیں تھے جس پر وزیر اعلی سندھ شدید برہم ہوگئے۔ روایتی سستی کرنے والی بیورو کریسی نے وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے پر نئے قومی پرچم لگوائے اور صفائی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے جو وزرا وقت پر نہیں پہنچے، ان سے بازپرس کی جائےگی، قائم علی شاہ سینیٹر شپ کا انتخاب نہیں لڑیں گے۔ سندھ سیکرٹریٹ میں واقع محکمہ کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے کرپشن کے ناسور کو ختم کیا جائے گا۔ جو وزرا وقت پر دفتر نہیں پہنچے، ان سے باز پرس کی جائے گی اور وقت پر حاضری کوہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دفاتر کے دورے شروع کردئیے ، سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر پر چھاپا مارا۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ٹراما سینٹر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کی۔ سکندر میندھرو نے کہا کہ مقررہ وقت میں ٹراما سینٹر مکمل کیوں نہیں ہوا؟ ٹراما سینٹر مکمل ہونےکی حتمی تاریخ سٹامپ پیپر پر لکھ کردیں، دی گئی تاریخ میں ٹراما سینٹر مکمل نہ ہوا تو کارروائی کریں گے۔ وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ نقل کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، صوبے کے بند سکول کھولنا بھی ترجیحات میں شامل ہے، اساتذہ وقت کی پابندی کریں۔دوسری طرف ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ کے پروٹوکول میں پولیس کی 4گاڑیاں رکھنے کے احکامات جار ی کردیئے گئے ۔ وزیراعلی سندھ کے پروٹوکول میں پہلے پولیس کی 9 گاڑیاں تھیں، پروٹوکول میں پولیس کی5 گاڑیاں اب کم کردی گئیں۔
وزیراعلیٰ/ دورہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...