جکارتہ (ایجنسیاں) انڈونیشیا کی جیل میں قید ذوالفقار علی سے پاکستانی قونصلر اور اس کے گھر والوں نے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی قونصلر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی کی صحت بہتر ہے۔ اب ذوالفقار علی کے وکیل کی جانب سے سزا پر نظر ثانی کی اپیل بھی دائر کی جائیگی۔ پاکستانی سفارتخانے نے انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ صدرانڈونیشیا کی جانب سے سزائے موت روکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ساڑھے چار گھنٹے طویل ملاقات میں سزائے موت کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر بات چیت کی گئی جبکہ سفارتخانے کے افسر نے ذوالفقار علی کے اہل خانہ اور معالج سے بھی ملاقات کی۔ ذوالفقار نے حکومت پاکستان اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات
انڈونیشیا: پاکستانی قونصلر‘ اہل خانہ کی جیل میں ذوالفقار سے ملاقات
Aug 02, 2016