باندا آچے (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ڈیٹنگ کے جرم میں 3 جوڑوں کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔ سزا کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کو شہر باندا آچے کی ”الفرقان مسجد“ میں چھڑیاں ماری جا رہی ہیں اور وہ رو رہی ہے۔ مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں آچے واحد صوبہ ہے جہاں اسلامی قوانین نافذ کرنے کی اجازت ہے۔ قانون کے تحت کوئی بھی غیر محرم جوڑا شادی کئے بغیر خلوت میں ایک دوسرے کے قریب نہیں آ سکتا۔ ستمبر کے دوران اسی صوبے میں ایک غیر شادی شدہ خاتون کو زنا کے الزام میں چھڑیاں مارنے کی سزا دی گئی تھی۔
خاتون/ چھڑیاں