اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیفے ٹیریا کھانے کیلئے پہنچے تو ان کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا۔ سردار علی حیدری نے کیفے ٹیریا سے بریانی منگوائی تھی۔ اس سے قبل نوید قمر اور شازیہ مری کے کھانوں سے بھی کاکروچ نکلا تھا۔