دو قومی نظریہ حصولِ پاکستان کی تحریک کا سبب بنا،شاہ عبد الحق

Aug 02, 2017

کراچی( نیو ز رپو رٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دو قومی نظریہ حصولِ پاکستان کی تحریک کا سبب بنا ۔علما ءمشائخ و اکابرین اہلسنّت نے جنا ح صاحب کے ساتھ مل کر دو قومی نظریہ کے احیا ءاور قیام پاکستان کی تحریک کو آگے بڑھانے میں اپنا مجا ہدانہ کر دار ادا کیا۔انہو ںنے کہا کہ آج پاکستان کو مستحکم بنانے کےلئے بھی علما ءکو تحریک آزادی وا لا کر دار دھرانا ہو گا ۔ انہوں نے جامع میمن مسجد صدیق آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے پیچھے لاکھوں مسلمانو ں کی قربانیا ں ہیں ۔ پاکستان کو حقیقی طور پر ایک اسلامی فلاحی ریا ست بنانے کےلئے جدوجہد کرنا ہو گی ۔بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے با عث پاکستانی معاشرہ اعلیٰ اخلاقی اقدار سے دور ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کو ایٹمی پاور کا حامل پاکستان قبول نہیں وہ سازشوں میں مصروف ہیں، پا کستا ن توڑنے کی باتےں کر نے والے خو د صفحہ ہستی سے مٹ جا ئےں گے لےکن یہ ملک قائم و دائم رہے گا ۔اس مو قع پر مفتی نا صر خان ترابی ، شاہ عبدا لعلیم قادری ، مفتی عتیق قادری ، مو لا نا حا مد کا غا نی ، غفران احمد قادری ، شفیع رانا اشرفی انورقادری ، شہزادرضا عبد الرحیم بھی مو جو د تھے ۔

مزیدخبریں