لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی میں تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سابق کرپٹ وزیر اعظم کی حمایت میں بولنے پر ”حلالہ وزیر اعظم“شاہد خاقان عباسی کے خلاف کارروائی ہونی چاہےے۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کے احترام کی بجائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کےلئے اصل خطرہ ہیں۔شاہد خاقان عباسی کی ساری تقریر خاندان شریفیہ کی خوشامد میں گزری ۔ایل این جی سکینڈل میں ملوث شاہد خاقان عباسی بھی جلد نا اہل ہوجائینگے۔