لاہور(خصوصی رپورٹر) دو قومی نظریے کی بنیاد پر چلنے والی تحریک پاکستان میں طلبہ نے نمایاں حصہ لیا۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن اورنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوان کارکنان میں 70 واں سال آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ”مےں نے پاکستان بنتے دےکھا“ کے عنوان سے منعقدہ لیکچرکے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے کہا کہ قائداعظم کونوجوانوں سے بڑی محبت تھی۔ تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کا جوش و ولولہ عروج پر تھا۔ تحریک پاکستان کے دوران اسلامیہ کالج لاہور کے طلبانے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے متعدد بار اسلامیہ کالج کا دورہ کیا اس دوران مجھے بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ جب بھی لاہور تشریف لاتے تو اسلامیہ کالج لاہور کے طلبہ سے ضرور ملاقات کرتے۔ 14 اور 15 اگست کی درمیانی رات ریڈیوسنتے ہوئے اہلیان لاہور اپنی اپنی چھتوں پر چڑھے انتہائی خوشی کااظہارکر رہے تھے اورپاکستان زندہ بادکے نعرے لگارہے تھے۔ آگ اورخون کا دریا عبورکرکے مہاجرین پاکستان پہنچے تو اہل لاہور نے فراخد لی کاثبوت دیتے ہوئے ان کی ہر ممکن امداداوردیکھ بھال کی۔میں نے بھی تقریباً چھ ماہ تک رضاکارانہ طورپر مہاجرین کے کیمپوں میں ان کی دیکھ بھال میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ۔
تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا: ڈاکٹر رفیق احمد
Aug 02, 2017