واشنگٹن(آن لائن)امریکی حکومتی واچ ڈاگ کی جانب سے کانگریس میں فائل کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کم عمر لڑکوں کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سپیشل انسپکٹر جنرل آف افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) کا کہنا ہے کہ افغان حکام اس عمل کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔بنیادی طور پر اس مسئلے کو افغانستان میں مقامی لوگ ’بچہ بازی‘ کہتے ہیں، اسے ہم جنس پرستی نہیں سمجھا جاتا، جس کے تحت غریب خاندانوں کے نو عمر لڑکوں کو خرید لیا جاتا ہے اور انہیں اپنے پاس رکھ کر اپنی طاقت اور امارت کا اظہار کیا جاتا ہے۔