ماسکو (نیٹ نیوز) روس‘ امریکہ میں سفارتی کشیدگی تناظر میں روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کیلئے 72گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا یہ وہی طریقہ ہے جسے امریکہ نے روس کے سفارتکاروں کے خلاف اختیار کیا تھا۔ ادھر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار نے اقدام پر افسوس کرتے کہا اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔