عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کا سپرےم کورٹ ازخود نوٹس لے،قومی وطن پارٹی

Aug 02, 2017

پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی نے پاکستان تحرےک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی طرف سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کا سپرےم کورٹ آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی انتہائی معزز ممبر اسمبلی ہے اور اسمعاملے کی فوری تحقےقات از حد ضروری ہے ۔ترجمان طارق احمد خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتےن کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دےکھا جا تا ہے اور خواتےن کو یہاں پر اےک انتہائی اہم مقام حاصل ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگر اےک ذمہ دار شخصےت اپنی ہی پارٹی کے قائد پر اےسے الزامات لگائے اور اس کی تحقےقات نہ ہو تو اس سے ملک بھر کی خواتےن میں تشوےش اور بے چےنی پھےلنے کے ساتھ ساتھ خواتےن کاملکی سےاست سے اعتماد اٹھے گا۔انھوں نے کہا کہ خواتےن ہماری تقرےباً نصف آبادی پر مشتمل ہیں اور اگر ان کے نمائندے ایسی صورتحال کا شکار ہوں تو اس کے منفی اثرات سے پورا معاشرہ متاثر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے اور اس سلسلے میں سپرےم کورٹ آف پاکستان از خود نوٹس لے کر تحقےقات کے ذرےعے قوم کو آگاہ کرے۔

مزیدخبریں