بُرے دوستوں سے بچو!

Aug 02, 2017

دو مسافر جنگل میں جارہے تھے انہوں نے آپس میں معاہدہ کیا کہ ہر خطرے اور مصیبت کے وقت ایک دوسرے کے مددگار رہیں گے تھوڑا آگے بڑھے تو ایک ریچھ ان پر چڑھ دوڑا ان مسافروں میں سے ایک کمزور لیکن چالاک تھا وہ فوراً ایک درخت پر چڑھ گیا دوسرا خوف کے مارے منہ کے بل زمین پر گر پڑا اور مردے کی طرح زمین پر پڑا رہا اتنے میں ریچھ آیا اور اس کو سونگھنے لگا ریچھ کو محسوس ہوا کہ یہ مردہ ہے اس لیے صحیح سالم چھوڑ کر جنگل کی طرف چلا گیا۔اتنے میں اس کا ساتھی درخت سے نیچے اترااور مسکرا کر پوچھا کہ اے دوست!ریچھ تیرے کان کے پاس اپنا منہ لاکرکچھ کہہ رہا ہے اس نے کہا ۔ریچھ تیرے کان میں کیا کہہ رہا تھا؟ ریچھ نے مجھ سے صرف یہی بات کہی تھی کہ پھر ایسے جھوٹے اور مکار کی بات پر بھروسہ نہ کرنا جیسے کہ تم ہو!
عبدالباسط رضا ، لاہور

مزیدخبریں