موغادیشو/کمپالا/واشنگٹن(این این آئی) صومالیہ کے شورش زدہ علاقے شبیل کے زیریں خطے میں الشباب کے ساتھ جھڑپ کے دوران افریقی یونین کی فوج کے 18 اہل کار ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونیوالوں میں سے 12 کاتعلق یوگنڈا سے ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق منگل کو جاری ایک بیان میں یوگنڈا کی فوج کے ترجمان نے کہاکہ جنوبی صومالیہ میں شباب کے شدت پسندوں کے حملے میں ہمارے 12 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ مجموعی طور پر 18 اہل کار ہلاک ہوئے۔دوسری طرف امریکی فوج کی افریقی کماننے کہا ہے کہ ا±س نے صومالیہ میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں الشباب کے ایک معروف جنگجو علی محمد حسین ہلاک ہو گیا۔ وہ الشباب کے سربراہ ابو عبیدہ کے مشیر تھے۔وہ موغادیشو حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور مقامی کاروباری اداروں کو چندہ دینے پر مجبور کرتے رہے ہیں۔
صومالیہ : جھڑپوں میں افریقی یونین کے 18 فوجی، ڈرون حملہ میں الشباب کا اہم کمانڈر ہلاک
Aug 02, 2017