کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ، صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی شہری شدید مشکلات سے دو چار ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پٹرول پمپس تیسرے دن بھی بند رہے جس کی وجہ سے شہر میں پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی۔ شہر میں پٹرول کہیں دستیاب نہیں اگر کہیں مل رہا ہے تو بھی زائد قیمت ادا کر کے۔ایسے میں شہری نہ تو دفتر جا سکے نہ بچے سکول شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دی اور کاروبار بھی ماند پڑ گیا ہے۔آئل ٹیکرز مالکان نے ٹینکرز شہر کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر کھڑے کر دیئے ۔ آئل ٹینکرز مالکان کے مطابق کوئٹہ شہر میں داخلے سے قبل سکیورٹی کے نام پرہمیں نہ صرف گھنٹوں کھڑا رکھا جاتا ہے بلکہ دیگر حیلے بہانوں سے بے جا تنگ کیا جاتا ہے اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو جلد ہی قلت ختم کر سکتے ہیں۔پٹرول کی سپلائی بند ہوئے تین روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹینکرز مالکان کے روئیے میں لچک آئی ہے۔