اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پرعوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی بطور احتجاج ماتھے پر پٹی باندھ کر شرکت کی جس پر سرائیکی زبان میں ”اساں قیدی تخت لاہور دے“ کا نعرہ درج تھا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں جمشید دستی کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے موقع پر بار بار نعرے بازی کی گئی اور انہیں 45 دن کےلئے وزیراعظم نامزد کرنے کے حوالے سے جملے کستے رہے۔
”اساں قیدی تخت لاہور دے“ جمشید دستی کی ماتھے پر پٹی باندھ کر شرکت
Aug 02, 2017