گنجائش سے زیادہ افراد‘ مہمانوں کی گیلریوں میں ہڑبونگ دکھائی دی

Aug 02, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی/ سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گنجائش سے زیادہ مہمانوں کو داخلہ کارڈ جاری کر دئے جس کے باعث مہمانوں کی گیلریوں میں زبردست ہڑبونگ دکھائی دی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ اس صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہا۔ زیادہ خراب صورتحال ایوان کی بالائی گیلریوں میں تھی جہاں لوگ جوق درجوق داخل ہو رہے تھے اور ان کا زور میڈیا کی نشستوں کی طرف تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ انہیں روکنے کی کوشش میں تھا۔ با لآخر اکثر مہمان ، نشتوں پر پر بیٹھے افراد کے قدموں میں بیٹھ گئے ، بہت سوں کو پریس گیلری میں خالی نشتوں پر بٹھایا گیا۔

مزیدخبریں