اسلام آباد (سجادترین، خبر نگار خصو صی) شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد ہی ایوان میں جو صورت حال پیدا ہوئی یہ سیاسی ماحول کو مزید تلخ کرسکتی ہے مہانوں کی گیلریوں میں مسلم لیگکارکنوں کی تعداد کم اور مری‘ کہوٹہ کے نوجوانوں کی اکثریت موجود تھی اور بہت جذباتی ہورہے تھے وزیر اعظم نے اپنے پہلے بیان میں خارجہ پالیسی بارے کوئی لب کشائی نہیں کی ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی ذبردست انداز میں کی پیپلزپارٹی کے امیدوار نوید قمر کے ساتھ اپنی دوستی کے پر انے قصے بھی سنائے اور خطاب کے دوران اپوزیشن کے ایک ممبر کو بیٹا کہہ کر مخاطب بھی کیا نوید قمر کا خطاب انتہائی دوستانہ تھا ‘ پی ٹی آئی کے رہنماءمرادسعید ودیگرکے درمیان خوب لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔قومی اسمبلی میں قائد ایوان شاہد خاقان عباسی کے انتخاب کے بعد شیخ رشید نے اپنی تقریر کے دوران نیوزلیکس اور مریم نوازپر تنقید شروع کردی۔ جس پر عابد شیرعلی اور کیپٹن (ر)صفدربھڑک اٹھے۔ دونوں نے شیخ رشید پرجملے کسناشروع کردیے۔جس پرپی ٹی آئی اور ن لیگی رہنماو¿ں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تاہم اسپیکرنے مداخلت کرکے ماحول کوٹھنڈا کیا۔