پہلی انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ کی ٹیموں اور شیڈول کا اعلان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پہلی انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ (ایشین سٹائل) کی ٹیموں اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج 2 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ میں سات ٹیمیں حصہ لینگی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں آرمی، ریلویز اور پی اے ایف جبکہ گروپ بی میں نیوی، واپڈا، پولیس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن شامل ہیں۔ افتتاحی روز تین میچ کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ نیوی اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن