راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث منگل کو راولپنڈی کے الائےڈ ہسپتالوں مےں مرےضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے او پی ڈےز مےں کام بند رہا تاہم اےمرجنسی مےں بھی 12 ہزار سے زےادہ مرےضوں کا چےک اپ نہ ہوسکا اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے بےنظےر بھٹو ہسپتال ، ہولی فےملی ہسپتال اور ڈی اےچ کےو ہسپتال مےں انتظامےہ نے سےنئر ڈاکٹروں جن مےں پروفےسرز ، رجسٹرار ، اور سےنئر مےڈےکل افسران سے اضافی ڈےوٹی لگا کر مرےضوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے اقدامات شروع کردئے ےاد رہے کہ لاہور میں اپنے مطالبات کے حق مےں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر آنسو گےس چلانے اور لاٹھی چارج کرکے ان کی پکڑ دھکڑ پر ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں شعبہ ایمرجنسی،او پی ڈی اور ان ڈور سروسز بندکرنے کا اعلان کردیاہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث راولپنڈی کے الائےڈ ہسپتالوں مےں مرےضوں کو مشکلات
Aug 02, 2017