الحمراءنے یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا شیڈول دیدیا

Aug 02, 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاءمحمد خان نے پروگرامز کو حتمی شکل دیدی اور اس حوالے سے قائم کردہ کمیٹی‘ ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچر ذوالفقار علی زلفی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) آفتاب احمد انصاری اور کوآرڈینیٹر نیاز حسین لکھویرا پر مشتمل ہے۔ شیڈول کے مطابق 8 اگست کو الحمرا میں سیمینار‘ 11 اگست کو مصوری کی نمائش‘ 12اگست کو گرینڈ میوزک‘ 13 اگست کو قومی مشاعرہ‘ 14 اگست کو مقابلہ مصوری اور لوک رقص اور 13‘ 14 اگست کو الحمرا اور کلچرل کمپلیکس کی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں