ما¶ں کا بچوں کو دودھ پلانا انکی صحت مندانہ نشوونما کو یقینی بناتا ہے

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماﺅں کا بچوں کو دودھ پلانا ان کی صحت مندانہ نشو و نما اور صحت مندانہ زندگی کو یقینی بنانا ہے اور بچو ں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور نشو و نما کے لئے اس پر عمل بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج بروزمنگل ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میںبھی کہا گیا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں ۔ آج مطالعاتی تحقیق نے بھی ماﺅں کے بچوں کو دودھ پلانے کے فوائد اور افادیت واضح کر دی ہےاور کہا ہے کہ بچے کی اچھی صحت اور زندگی کے لئے ماﺅں کا دودھ بہت ضروری ہے ۔ حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت کو بھی اس کا مکمل ادراک ہے اور اسی لئے ماﺅں کے بچوں کو دودھ پلانے بارے تحفظ کا آرڈی ننس 2002ءجاری کیا گیا تھا اور 2009ءمیںبھی ماﺅں کے بچوں کو دودھ پلانے بارے قواعد و ضوابط بنائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، حکومتی نمائندوں، سول سوسائٹی اور پارلیمنٹیرینز کو ماﺅں کے دودھ کے متبادل دودھ کی مارکیٹنگ بارے بین الا قوامی ضابطہ پر عملدر آمد کے لئے بڑی محنت کرنا ہوگی ۔ انہوں نے سول سوسائٹی ، میڈیا اور ہیلتھ کیئر کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ہم ماﺅں کے دودھ کے متبادل بارے ضابطہ اور ماﺅں کے دودھ پلانے بارے آرڈی ننس پر عمل در آمد کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور آخرمیں سمینارکے شرکاءسے کہتا ہوں کہ وہ بچوں کو ابتداءہی سے ماﺅ ں کا دودھ پلانے کے بارے میں پیغامات کو پھیلائیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی اس سلسلہ میںصف اول کا کردار اداکر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅں کے بچوں کو دودھ پلانے کے پیغام کو پھیلانے کو سماجی ذمہ داری سمجھا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن