اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماﺅں کا ایک اہم اجلاس مرکزی رہنما نثار فیضی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی ”مہدی ؑ برحق کانفرنس “کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا ءنے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے روابط اور پیش رفت سے انتظامی کمیٹی کے سربراہ کو آگاہ کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 6اگست بروز اتوار پریڈ گراﺅنڈ (شکرپڑیاں) اسلام آباد میں شہید قائد کی برسی کی تقریب منعقد ہو گی جس میں ملک کے تمام بڑے شہروں سے شیعہ سنی افراد شریک ہوں گے۔اس سلسلے میں نامور علما، کرام اور مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا جا چکا ہے۔