اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نیوز ایجنسیاں) شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کیا خواجہ آصف کی بات بھول گئیں جو انہوں نے مجھ سے متعلق کہا تھا کل شام تک عمران خان عائشہ گلالئی کے لیڈر تھے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے پشاور کی این اے ون کی نشست مانگی۔ ابھی تک کسی کو کوئی ٹکٹ نہیں ملا۔ عائشہ گلالئی کو ٹکٹ نہیں ملا تو انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملہ کیا ہے۔ شیریں زاری نے کہا کہ تحریک انصاف میں ٹکٹ کا فیصلہ عمران خان اکیلے نہیں کرتے۔ پارٹی چھوڑنا، جوائن کرنا آپ کا حق ہے لیکن چھوڑتے وقت گالی دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نے این اے 120 میں یاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا۔ پارلیمانی پارٹی اورکور کمیٹی میں ہم سب خواتین موجود ہیں۔ میں چیئرمین عمران خان کی ترجمان بھی ہوں۔ عمران خان خواتین کی عزت کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ عائشہ نے کل خان صاحب کو کہا کہ انہیں جلسے میں بولنے نہیں دیا گیا جتنی خواتین کی عزت پی ٹی آئی میں ہے کسی اور جماعت میں نہیں۔ اسدعمر نے کہا پارٹی میں خواتین سے بدتمیزی کی تردید کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا عائشہ گلالئی کے الزامات سے کچھ فرق نہیں پڑتا لیکن پریس کانفرنس سے پہلے انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینلا چاہئے تھا اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا عائشہ کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا پریس کانفرنس کے بعد عائشہ گلالئی سے دلی ہمدردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ کوئی شک نہیں رہا کہ عائشہ گلالئی مہرہ ہیں، عائشہ گلالئی کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جا رہی ہیں۔ عائشہ گلالئی کی صورت میں عمران پر حملہ پہلا ہے نہ آخری۔ عائشہ گلالئی کی گفتگو مایوسی، نفرت اور بے بنیاد الزامات پر مبنی تھی۔ جس تہذیب اور روایات کا حوالہ گلالئی نے دیا اس نے خود اس کا خون کر دیا۔ گلالئی کی شرمناک حرکت سے سیاست میں خواتین کے کردار کو نقصان پہنچے گا۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے غلط اور من گھڑت الزامات لگائے۔ الزامات سے تحریکانصاف کی صوبائی حکومت کو بدنام کیا گیا۔ ذاتی مفادات، مقاصد پورے نہ ہونے پر گلالئی نے پارٹی کے خلاف باتیں کیں۔ عائشہ گلالئی 15 روز قبل این اے ون کا ٹکٹ مانگنے آئی تھیں۔ گلالئی کو بتادیا تھا ٹکٹ کا اختیار پارلیمانی بورڈ اور قیادت کے پاس ہے ٹکٹ سے انکار پر گلالئی بلیک میلنگ پر اتر آئی۔ صوبائی حکومت کو نہ پہلے کوئی خطرہ تھا نہ آئندہ ہو گا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے عائشہ گلالئی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں بہت عزت دی گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخری نے کہا ہے کہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات احمقانہ، فضول اور گھٹیا ہیں۔ خیبر پی کے کی عوام کے رویوں میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔
من گھڑت الزامات لگائے گئے:پرویزخٹک، ڈوریاں کوئی اور ہلا رہا ہے:شیریں مزاری
Aug 02, 2017