حافظ سعید سمیت د یگر رہنماؤں کی نظربندی میں توسیع قابل مذمت ہے: مولانا سمیع الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدسمیت دیگر رہنمائوں کی نظربندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اللہ کی پکڑ کا شکار ہونے کے باوجود بھارت کی خوشنودی سے باز نہیں آرہی۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو فی الفور رہا کیا جائے بھارتی خوشنودی کی بجائے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی جائے۔ دفاع پاکستان کونسل نے جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں کی نظربندی میں توسیع پر 6اگست کو سربراہی اجلاس طلب کیا جس میں مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے کہا حکومت کا یہ اقدام غیر آئینی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے اور سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے پرانہیں نظربند کرنا کسی طور درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ 6اگست کے اجلاس میں حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے حوالہ سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ حافظ محمد سعید دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما ہیں‘ وہ ملک کے دفاع کی بات کرتے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ کی زیر قیادت وفد نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پرجماعۃالدعوۃ سیاسی امو رکے چیف کوآرڈینیٹر حافظ خالد ولید ، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، فیصل ندیم و دیگر بھی موجود تھے۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کی نظربندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی مذمت کی۔ ان حالات میں کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ حافظ محمد سعید و دیگر نظربند رہنمائوں کو فی الفور رہا کرے۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیف کو آرڈینیٹر قاری یعقوب شیخ نے حافظ خالد ولید کے ہمراہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی وطن عزیز کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیل سے گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران جے یو پی (نورانی) کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا کہ حافظ محمد سعید لاکھوں کشمیری مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر قاری یعقوب شیخ اور حافظ خالد ولید کی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اور فیصل ندیم بھی موجود تھے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کی مذمت کی اور فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خاں ، ھدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی،تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمیدگل، شیخ نعیم بادشاہ و دیگر نے بھی جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...