نثار توجہ کا مرکز بنے رہے‘ شاہد خاقان نشست پر جاکر ملے‘ ظفر اللہ جمالی نے تھپکی دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ وقائع نگارخصوصی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے۔ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اجلاس میں جب وہ پہنچے تو کم از کم بیس ارکان ان کے گرد گھیرا ڈال کر کھڑے رہے ۔ ان سے ملاقات کرنے والے ارکان کا تانتا بندھا رہا۔ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی وہ واحد رکن اسمبلی تھے، جن کی نشست پر جا کر چودھری نثار علی خان نے ان سے ملاقات کی اور ان سے تھپکی بھی وصول کی۔ انتخاب سے پہلے شاہد خاقان عباسی نے بھی چوہدری نثار کی نشست پر آکر ان سے ملاقات کی۔ سابق وفاقی وزیر نے انتخاب میں ووٹ ڈالا۔ نومنتخب وزیراعظم کی تقریر سنی اور گھر روانہ ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن