ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے عمران خان مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا عمران خان کو عدالت میں لے کر جائوں گا۔ عمران خان منہ سنبھال کر بات کریں۔ عمران وضاحت کریں ورنہ جو کچھ کہوں گا آپ بولنے کے لائق نہیں رہو گے عمران خان ایک آدمی سے کہلوا دیں کہ میں نے پیسے لے کر ٹکٹ دیا اگر میں نے جرم کیا تھا تو پکڑ لینا چاہئے تھا عمران خان تمہیں کچھ شرم ہونی چاہئے کچھ حیا ہونی چاہئے۔ میں جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے۔ عمران جس جج سے تم نے بات کر نے کا کہا تھا وہ بھی تمہیں جھوٹا کہہ رہا ہے عمران اب تمہاری ساکھ کیا رہ گئی ہے۔
عمران نے معافی نہ مانگی تو عدالت لے کر جائوںگا:جاویدہاشمی
Aug 02, 2017