حیدر آباد(آئی این پی )بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں معمولی جھگڑے لڑکی نے مرد دوست کو زندہ جلا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معمولی جھگڑے کے بعد لڑکی نے مرددوست کو زندہ جلا دیا۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کے ناکا ٹامٹلہ میں پیش آیا ۔ شبیر نامی شخص جو ہوم گارڈ کی ملازمت کرتا تھا ۔ اپنی 2بیویوں اور بچوں کو چھوڑ کر گزشتہ 2سال سے ایک شادی شدہ خاتون امام بی کے ساتھ زندگی گزارنے لگا ۔ وہ پدا پلی پولیس سٹیشن میں تعینات تھا تاہم 3ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا ۔ 2ماہ قبل شبیر اور امام بی نے پولٹری فارم کا کاروبار شروع کیا تھا۔