لاہور (خصوصی رپورٹر) دعووں کے مقابلے کے بعد مختلف جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے لئے جو معاہدہ ہوا ہے، اس میں جو فارمولا طے کیا گیا اس کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے اور تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو وفاق اور پنجاب میں 2,2 وزارتیں بھی دے گی۔ وزارتوں کا فیصلہ سپیکر کے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔
پرویز الٰہی / فارمولا طے