اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نمبر گیم ابھی تک پی ٹی آئی کے حق میں نہیں، اس وقت تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے، گرینڈ اپوزیشن وزیر اعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے مشترکہ امیدوار دے گی، 9 یا10اگست تک قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان حلف اٹھا لیں گے۔ اس سے پہلے گرینڈ اپوزیشن تمام معاملات طے کرلے گی۔ قومی اسمبلی میں نمبر گیم ابھی تک پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہے، بہت کم مارجن ہے۔ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں بہت کم فرق ہے، مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور دیگر جماعتیں وزیر اعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے مشترکہ امیدوار دیں گی۔
خورشید شاہ
نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں‘ اپوزیشن وزیراعظم‘ سپیکر ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدوار دے گی : خورشید شاہ
Aug 02, 2018