لندن(صباح نیوز) بیگم کلثوم کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا وینٹی لیٹر روزانہ چند گھنٹوں کے لئے اتارا جاتا ہے۔ نارمل سانس لینے تک وینٹی لیٹر چند گھنٹوں کیلئے ہٹانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز چند ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج ہیں، انھیں کینسر کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کلثوم نواز