نواز شریف بیماری کی آڑ میں ملک سے فرار چاہتے ہیں: زرقا سہروردی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ نوازشریف بیماری کی آڑ میں ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ شریف فیملی کا دوبارہ حکومت بنانے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ واضح ناکامی کے بعد ن لیگ کی قیادت میدان سے بھاگنا چاہتی ہے ن لیگ کی قیادت بزدل ہے۔ اداروں کی خلاف بڑی بڑی باتیں کرنے والے چند دنوں میں جیل میں بیمار پڑ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسی جل گئی مگر بل نہیں نکلا خواجہ سعد رفیق کا بیان مضحکہ خیز ہے کپتان کی کامیابی سے سب خائف ہیں۔ نام نہاد جمہوری بابوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ پارلیمانی ایوانوں کو باپ دادا کی جاگیر سمجھنے والے سازشی بے نقاب ہو چکے ہیں آصف زرداری اور نواز‘ شہباز کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اداروں پر تنقید کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد مجرموں بھی کٹہرے میں لایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن