لاہور (پ ر) پنجاب یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین انجینئر فیصل ملک نے ملک میں شفاف اور پرامن الیکشن کروانے پر فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ا داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو گا۔ 2018ء کے الیکشن جمہوری عمل کے فروغ کے حوالے سے ہمیشہ جانے جائیں گے اور اس حوالے سے فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عدلیہ کا نام ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا جنہوں نے نہ صرف اس الیکشن کو شفاف بنیادوں پر انعقاد کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔