ڈی جی خان: پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ ن کا دوسرا نمبر

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) جنرل الیکشن 2018ڈیرہ غازیخان کے چار قومی اسمبلی کے حلقوں سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ پاکستا ن تحریک انصاف نے حاصل کئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی مذہبی، سیاسی جماعتوں میں تحریک لبیک چوتھے اور ایم ایم اے پانچویں اسی طرح تحریک اللہ اکبر چھٹے اور عوامی راج پارٹی کے نمبر آف ووٹ ساتویں نمبر پر ہیں عبوری نتیجہ بمطابق حلقہ ترتیب این اے 192کا رہا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈیرہ غازیخان میں سب سے زیادہ ووٹ 80522ڈالے گئے اور سب سے کم ووٹ ایم کیو ایم کے 169ووٹ نکلے، چاروں حلقوں کے نتائج کے مطابق ضلع بھر کے قومی اسمبلی کے حلقوںمیں پی ٹی آئی کے 310899 ووٹ، مسلم لیگ ن 122676ووٹ، پیپلز پارٹی 34684، تحریک لبیک پاکستان 17454، متحدہ مجلس عمل 15160 ووٹ، اللہ اکبر تحریک 1268، عوامی راج پارٹی کے 8392، اسی طرح آل پاکستان مسلم لیگ (مشرف) نے 2221، عام آدمی تحریک پاکستان 828، سنی تحریک پاکستان نے 753، آل پاکستان مسلم لیگ (جناح)542، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے 536، ایم کیو ایم 169ووٹ حاصل کر سکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...