پاکستان کے نظریاتی اور تہذیبی استحکام کیلئے جدوجہد کی جائے: میاں محمد اویس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمداویس، قاری محمد یوسف احرار اور قاری محمدقاسم بلوچ نے کہا ہے کہ یہ ارض پاک طویل جدوجہد ،جان ومال اور عزت وآبرو کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی تھی 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد اس وقت حکمرانوں اور سیاستدانوں کے رحم وکرم پر ہے، یہ ملک نفاذشریعت کے نام پر حاصل کیا گیا اور نفاذ شریعت سے ہی قائم رہ سکتا ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے دینی جماعتوں اور دینی مدارس کے کردار کو نظر انداز کرنا حقیقت کے برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور تہذیبی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن