منفی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن مقبولیت میں سب سے آگے ہے: پرویز ملک، عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) سب سے آگے ہے، الیکشن میں ڈاکے کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے پی ٹی آئی غلط روایات ڈال رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ ہمیں ہر حال میں ثابت قدم رہنا ہے۔ کمر کس کر دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعدیہ تیمور، میاں مرغوب، عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایوان سجے گا تو ہر کرسی سے آواز اُٹھے گی کہ یہ جعلی الیکشن ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ انتخابات دھاندلی زدہ نہ ہوں، آخری دن تک حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن