سہنسہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن متحرک رہنما زاہد حسین مغل کو صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا مشیر مقرر کرنے پر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر ،صدر ریاست سردار مسعود خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں آزاد گورنمنٹ نے موصوف کومشیر مقرر کرکے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے زاہد حسین مغل کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں موصوف کی پارٹی کیلئے لازوال قربانیوں کے صلہ میں حکومتی امور میں ایڈجسٹ کیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی رہنما عبدالغفار مغل نے زاہد حسین مغل کو صدارتی مشیر کی تقرر ی پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کی تقرری سے سرگرم کارکنوں کی فتح ہے ۔
زاہد مغل کو صدراتی مشیر بننے پر مبار کباد
Aug 02, 2018