امریکی ریاست میکسیکومیں طیارہ پرواز کے 5 منٹ بعد گرکرتباہ ، 85 مسافر زخمی

Aug 02, 2018

میکسیکو سٹی (اے این این )میکسیکو کے شمالی حصے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ گرنے سے85افراد زخمی ہو گئے،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میکسیکو سٹی جانے والا مسافر طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 5منٹ بعد ہی زمین پر آگرا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ٹکڑے ٹکڑے ہوکر بکھرنے والے آگ اور دھوئیں کے بادلوں میں گھرے طیارے سے مسافر گھبرا کر خود اپنی جان بچانے کے لیے باہر نکلے، طیارے میں 97مسافر سمیت 101افراد سوار تھے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس میں 85مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ میکسیکو کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافراس کی زد میں نہیں آیا اور کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے۔انہوںنے کہا کہ ابھی49زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں