لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تفریحی پارکوں کی بحالی کے لیے دائر درخواست میں پی ایچ اے اور ایل ڈی اے سے عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ انتظامیہ پارکس کی بحالی کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی جس کی وجہ سے شہر لاہور میں تفریحی پارکس ختم ہوتے جارہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایاکہ عدالتی حکم پر من وعن عمل کیاجارہا ہے۔
تفریحی پارکوں کی بحالی کیلئے دائردرخواست پر پی ایچ اے اور ایل ڈی اے سے عمل درآمد کی رپورٹ طلب
Aug 02, 2018