ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) تھانہ پہاڑپور کی حدود میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں ڈیرہ چشمہ روڈ بالمقابل اجمل آباد نزد المعز شوگر مل کے قریب بس جو راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو پہاڑپور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔