ینگون(اے پی پی) میانمار میں مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ملک بھر میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ دریاؤں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح نے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں کو انخلاء پر مجبور کر دیا ۔جْون کے مہینے سے ہونے والی شدید بارشیں تیز رفتار شاہراہوں کو کاٹتے اور پْلوں کو تباہ کرتے ہوئے میانمار کے وسیع علاقوں کو برباد کر رہی ہیں۔خاص طور پر ینگون کے باہر واقع باگو خطّے اور جنوبی ریاست مون میں شدید نقصان ہْوا۔ سرکاری حکّام کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ پانچ عشروں میں ملک کی بدترین آفت ہے۔ حکّام رہائشیوں کو مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ وہ انخلاء کریں کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ شدید بارش جاری رہے گی۔