میڈرڈ (سنہوا) سپین کے شمالی شہر متارو میں سول گارڈز نے کارروائی کرکے 2 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ یہ دہشت گرد گروپوں میں شمولیت کے لئے نوجوانوں کو بھرتی کرتے اور تنازعات کا شکار ممالک میں بھیجتے تھے۔ ایک ملزم کی عمر 46 اور دوسرے کی 26 برس ہے۔ ابھی واضح نہیں ان کے قبضہ سے اسلحہ ملا ہے یا نہیں۔