سعودی خواتین سمیت تمام امن پسند سماجی کارکنوں کو رہا کیا جائے: اقوام متحدہ

جنیوا(این این آئی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے نے سعودی عرب سے خواتین سمیت تمام امن پسند سماجی کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ترجمان روینہ شمدسانی نے کہاکہ ہم سعودی عرب کی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کے تمام کارکنان اور سماجی رضاکاروں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، جو پر امن طور پر سماجی کام سر انجام دے رہے تھے، جس میں برسوں سے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف چلائی جانے والی مہم بھی شامل ہے۔ جنیوا نیوز کو بریفنگ دیتے ہوئے روینہ شمدسانی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حقیقی اصلاحات آرہی ہیں لیکن ان کا دائر ہ کار شہری اور سیاسی حقوق تک پھیلا ہوا نہیں، سیاسی اختلاف رائے اور حکومت پر تنقید اب بھی ملک میں قابل قبول نہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ ان تمام افراد نے کسی نہ کسی طرح حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، اس واضح ہوتا ہے کہ انسانی حقوق اور سماجی کارکنان کیوں قید ہیں۔ان قید سماجی کارکنان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے مہم چلائی تھی۔ایک اندازے کے مطابق رواں برس مئی کے وسط سے اب تک حکومت پر تنقید کرنے والے 15 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں کچھ افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں، جس سے ان کے خلاف مقدمات کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...