واشنگٹن (اے ایف پی) ترکی میں دہشت گردی کے الزامات میں زیر حراست پادری اینڈریو برنسن کو حراست میں رکھنے اور متعدد بار وارننگ کے باوجود رہا نہ کرنے پر امریکہ سٹپٹا گیا اور محکمہ خزانہ نے ترک وزیر انصاف اور وزیر داخلہ پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اس معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہائوس سارہ سینڈرز نے گھسا پٹا موقف اپنایا اینڈریو ترک حکومت اسے غیر منصفانہ اور غیر شفاف کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ دونوں ممالک میں سفارتی تنازعہ بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان پادری کی رہائی پر مذاکرات ہوئے لیکن بیل مونڈھے نہ چڑھ سکی۔ ایک روز قبل اینڈریو کے ترک وکیل نے نظربندی ختم کرنے کے لئے مقامی اداروں کی پٹیشن دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔
امریکہ نے ترک وزرائے انصاف وداخلہ پرپابندیاں لگادی
Aug 02, 2018